ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو، کبڈی کے کھلاڑی طلب 

ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو، کبڈی کے کھلاڑی طلب 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی انکوائری کمیٹی  نے ڈوپ پازٹیو آنے والے 7 کبڈی کھلاڑیوں کو طلب کرلیا۔ذرائع کیمطابق  کمیٹی کا اجلاس 23 مئی  کو لاہور میں   منعقد ہوگا جس میں ان کھلاڑیوں سے ان کا موقف لیا جائے گا اس حوالے سے پی او اے  نے چودھری محمد شفیق کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی  تشکیل دے رکھی ہے، جس کے سامنے کھلاڑی اور ان کے کوچز پیش ہوں گے۔نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے دوران تیرہ کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق سات کھلاڑیوں نے قوت بخش ممنوعہ ادویات کا استعمال  کیا تھا جبکہ ان کھلاڑیوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے، اب انکوائری کمیٹی ان کا موقف سننے کے بعد پابندی کی سفارشات فیڈریشن کو بھجوائے گی جس کے بعد ان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -