شہید پولیس کانسٹیبل زر بادشاہ سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

شہید پولیس کانسٹیبل زر بادشاہ سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

  

پشاور(سٹاف رپورٹر) شہید پولیس کانسٹیبل زربادشاہ کی نماز جنازہ پولیس لائنز کوہاٹ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں بریگیڈیئر عمران، ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ طاہر ایوب، ڈی پی او کوہاٹ محمد سلیمان، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ روشان خان محسود اور پولیس،عسکری و سول انتظامیہ کے حکام، شہید کے ورثاء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔پولیس لائنز میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کی میت اپنے آبائی علاقے گل حسن بانڈہ گمبٹ روانہ کردی گئی۔ پولیس کانسٹیبل زربادشاہ گزشتہ دنوں مرکزی بازار میں ڈکیت کا راستہ روکتے ہوئے فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔شہید نے پسماندگان میں ایک بیوہ،چار بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں۔  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -