گرمی سے تنگ احمد شہزاد شمالی علاقہ جات پہنچ گئے

گرمی سے تنگ احمد شہزاد شمالی علاقہ جات پہنچ گئے

  

گلگت(آئی این پی)لاہور کی گرمی سے نجات حاصل کرنے لیے احمد شہزاد نے  شمالی علاقہ کا رخ کرلیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر اور بیٹر احمد شہزاد ان دنوں گرمی سے کافی پریشان نظر آرہے ہیں جس کے باعث انہوں نے ٹھنڈے علاقوں میں جانے کا فیصلہ کیا۔احمد شہزاد نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

جس میں وہ پہاڑ کی چوٹی پر کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میرے خوبصورت ملک میں دیکھنے کو بہت کچھ ہے، لاہور کی گرمی سے نجات حاصل کرنے کے لیے پہاڑوں میں کچھ وقت گزار رہا ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -