سیاسی جماعتیں ملک کو انتشار سے بچائیں‘محمد فائق شاہ 

    سیاسی جماعتیں ملک کو انتشار سے بچائیں‘محمد فائق شاہ 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ اداروں اور عسکری قیادت پر بیان بازی دشمنوں کو فائدہ پہنچاتی ہے، سیاستدان احتیاط کا مظاہرہ کریں مل کر ملکی معیشت اور سلامتی پر مشترکہ لائحہ عمل بنایا جائے، عوام کی مشکل ختم کی جائیں، کراچی دھماکے، اور دیگر علاقوں میں سیکورٹی تھریٹ خطرناک سگنلز ہیں، محمد فائق شاہ نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ قوم اپنے اختیار کا فیصلہ کرے اور ایسے لوگوں کو آگے لائے جو اہلیت رکھتے ہوں، معیشت پر سخت دبا، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور سرمایہ کاری میں شدید گراوٹ سنگین حالات کی پیش گوئی ہیں، حکومت ہو یا ادارے معیشت پر، مشترکہ لائحہ عمل بنائیں امن ترقی پارٹی پورا چارٹر دینے کیلئے تیار ہے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ سیاستدان اداروں کے خلاف بیان بازی بند کریں، اس سے خطے میں سرگرم دشمنوں کو قوت ملے گی، جو پاکستان کیلئے اچھا نہیں ہے ہم ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے دئیے گئے عندیے کی حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، فوج نے بڑی قربانیاں دے کر خیبرپختونخوا، کراچی اور سرحدوں پر امن قائم کیا آج جو سیاسی آزادی، جلسے اور امن کا قیام ہے یہ پاک فوج کی شاندار کارکردگی اور قربانیوں کے نتیجے میں ہوا ہے جس کو سیاستدان پھر خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، امن ترقی پارٹی مذمت کرتی ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -