جمہوریت و عدلیہ کیخلاف سازشیں ہو رہی ہیں ' روبینہ خالد 

جمہوریت و عدلیہ کیخلاف سازشیں ہو رہی ہیں ' روبینہ خالد 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صوبائی صدر سینیٹرروبینہ خالد نے کہاہے کہ پاکستان میں جمہوریت اورعدلیہ کے خلاف آج بھی سازشیں ہورہی ہیں ملکی اداروں کوہدف تنقیدبناکر ملک کو عدم استحکام سے دوچارکیاجارہاہے آئین شکن اور جمہوریت مخالف قوتوں کو سزائیں نہ دی گئیں تو پاکستان کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پشاورہائیکورٹ بارانتخابات میں پارٹی کے صدارتی امیدوار معظم بٹ ایڈووکیٹ کے انتخابی مہم کے سلسلے میں خواتین وکلا سے خطاب کررہی تھیں سینیٹرروبینہ خالدنے مزید کہاکہ محمدمعظم بٹ سینئروکیل ہونے کے ناطے آئین وقانون کی بھرپوردفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں عدلیہ اوروکلا برادری کی مضبوطی کیلئے وہ ایک بہترین چوائس ہے انکی کامیابی سے نہ صرف وکلا کمیونٹی کے مسائل حل ہونگے بلکہ عدلیہ کی حقیقی آزادی اور قانون کی بالادستی میں انکاکردارنمایاں رہے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ امن،جمہوری نظام کی مضبوطی، پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئینی لڑائی میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -