ڈیرہ،مغل کوٹ پولیس کی نان کسٹم پیڈ اشیا کی سمگلنگ کے خلاف کاروائی

ڈیرہ،مغل کوٹ پولیس کی نان کسٹم پیڈ اشیا کی سمگلنگ کے خلاف کاروائی

  

ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)مغل کوٹ پولیس کی نان کسٹم پیڈ اشیا کی سمگلنگ کے خلاف کاروائی،لاکھوں روپے کی مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد،ضروری قانونی کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او مغل کوٹ طائب دین خان و IHCمحمد عابد نے پولیس نفری کے ہمراہ نان کسٹم پیڈ اشیا کی سمگلنگ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ہے۔ایس ایچ او مغل کوٹ طائب دین خان ہمراہ نفری پولیس ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اسی دوران ایک گاڑی بس نمبر1951جو کہ کوئٹہ سے براستہ مغل کوٹ آ رہی تھی کو روکا گیا تو ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے شخص نے اپنا نام عنایت اللہ بتایا، گاڑی مذکورہ کو مکمل طور پر چیک کیا گیا تو گاڑی میں متفرق سامان جس میں پلاسٹک شاپر، انرجی ڈرنک،غیر ملکی ٹائیگر اور بسکٹ سمیت مجموعی طور پر تقریبا 15لاکھ روپے کی مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کرلیا گیا جس کو بعد میں ضروری قانونی کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -