ڈاکٹر سمیرا شمس ایم پی اے کا سوات دارالامان کا دورہ

ڈاکٹر سمیرا شمس ایم پی اے کا سوات دارالامان کا دورہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)رکن صوبائی اسمبلی و چیئرپرسن وومن پارلیمنٹری کاکس خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر سمیرا شمس نے سوات دارالامان کا دورہ کیا اور دارالامان کی نئی بننے والی  عمارت کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دارالامان ہمارے معاشرے میں بے سہارا خواتین کے لئے ایک نمایاں حیثیت رکھتا ہے، یہاں پر خواتین کو زندگی سے منسلک تمام تر ضروریات اور سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض ہی نہیں بلکہ ایک انسانی حقوق کو پوراکرنے کا تقاضا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے دورہ سوات کے موقع پر دارالامان کے عملہ، یو این ایف پی اے اور روزن آرگنائزیشن کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں شریک ملاکنڈ ڈویژن وومن ونگ کی صدر فرزانہ جاوید، وائس پریذیڈنٹ ملاکنڈ ڈویژن انبیاء خان نے بھی دارالامان کی بہتری اور مزید سہولیات فراہم کرنے پر خصوصی روشنی ڈالی۔ایم پی اے ڈاکٹر سمیرا شمس نے کہا کہ خواتین کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ڈاکٹر سمیرا شمس کو اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ دارالامان میں خواتین کو  بہترین سہولیات دی جارہی ہیں۔ بچوں اور بچیوں کے لئے قرآن مجید کا ناظرہ اور کھیل کود کے لئے بھی مکمل انتظام ہے۔ نئے تعمیر ہونے والی دارالامان کی عمارت کے بارے میں متعلقہ حکام نے ایم پی اے ڈاکٹر سمیرا شمس کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -