کامن ویلتھ گیمز کیلئے بیڈمنٹن ٹیم منتخب 

کامن ویلتھ گیمز کیلئے بیڈمنٹن ٹیم منتخب 

  

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)کامن ویلتھ گیمز کے لیے پاکستان کی چار رکنی بیڈمنٹن ٹیم کا انتخاب کرلیاگیا۔پاکستان کے دو مرد اور دو خواتین کھلاڑی ان گیمز میں ملک کی نمائندگی کریں گی، حتمی ٹیم کا چناؤ لاہور میں دو روزہ ٹرائلز کے بعد کیاگیا۔ ترجمان بیڈمنٹن فیڈریشن کیمطابق ان ٹرائلز میں ملک کے ٹاپ 8 لڑکوں اور سات بہترین خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے مراد علی کے ساتھ حافظ عرفان کامن ویلتھ گیمز کیلیے منتخب کیے گئے ہیں جنہوں نے بہت عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا، ویمنز ایونٹس میں ماہ حور اورغزالہ صدیق پاکستانی دستے کا حصہ ہوں گی۔ظفر تسلیم کوچ اور پرویز بٹ مینیجر کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ روانہ ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -