کامن ویلتھ گیمز کیلئے طویل کیمپ کی ضرورت ہے، ماہور

 کامن ویلتھ گیمز کیلئے طویل کیمپ کی ضرورت ہے، ماہور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
   اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نمبر ون اولمپیئن بیڈ منٹن پلیئر ماحور شہزاد نے کہاہے کہ کامن ویلتھ گیمز سے قبل ایک طویل کیمپ لگے اور اس کیمپ کیلئے غیر ملکی کوچ کی خدمات بھی حاصل کی جائیں۔کامن ویلتھ گیمز کے لیے ہونے والے ٹرائلز کے موقع پر ایک انٹرویو میں اولمپیئن ماحور شہزاد نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز ایک بڑا ایونٹ ہے، اس میں دنیا کے ٹاپ کلاس پلیئرز حصہ لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کیلئے گیمز کی بھرپور تیاری کی ضرورت ہوتی ہے، میرا موقف ہے کہ کامن ویلتھ گیمز سے قبل ایک طویل کیمپ درکار ہے۔ماحور شہزاد نے کہا کہ پاکستان کے کوچز بھی اچھے ہیں لیکن ہمیں کیمپ کے لیے ایک غیر ملکی کوچ کی بھی خدمات حاصل کرنی چاہیے۔

، اس سے ہمیں تیاری کا بھی بھرپور موقع ملے گا۔
۔قومی بیڈمنٹن پلیئر نے کہا کہ ہمیں انٹر نیشنل ایکسپوڑر کی ضرورت ہے، ہمیں بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کا کم موقع ملتا ہے، ہم آپس میں کھیل کھیل کر خود میں بہتری نہیں لا سکتے۔انہوں نے کہا کہ مہارت حاصل کرنے کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا ہو گا میں چاہوں گی کہ کامن ویلتھ گیمز سے قبل انٹر نیشنل ٹور بھی ہو اس سے ہمیں بہت فائدہ ہو گا۔ماحور نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز کے لیے بہت پرجوش ہوں، موقع ملا تو میں توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی۔