ضلع نارووال میں زاہد پور عید کرکٹ سیریز کا انعقاد 

ضلع نارووال میں زاہد پور عید کرکٹ سیریز کا انعقاد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
   شکر گڑھ(خصوصی رپورٹ)تحصیل شکر گڑھ ضلع نارووال کے گا ؤں زاہد پور سیداں میں زاہد پور سیداں عید کرکٹ سیریز کا انعقاد کیا گیا 2 میچز کی سیریز میں ہر میچ 5 اوور پر مشتمل تھا جس کے پہلے میچ میں سادات الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 اوور میں 45 رنز کا ٹارگٹ دیا جو کہ سٹرائیکرز نے چوتھے اوور میں حدف پورا کر لیا۔دوسرے میچ میں سٹرائیکرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 اوور میں 92 رنز کا ہدف  دیا جس کے تعاقب میں سادات الیون شروع میں اچھا کھیل پیش نہ کر سکی اور زاہد پور سٹرائیکرز نے دوسراں میچ بھی اپنے نام کیا ٹیم زاہد پور سٹرائیکرز احسن رضا نقوی کپتان،علی نواز،رامش رضا،محمد علی،وقاص علی،مکرم عباس،گوہر علی،حسن عباس، ہادی عباس،توقیر عباس،علی سلمان،علی اصغر، (ٹیم) سادات الیون زاہد پور سیداں سید ذیشان حیدر نقوی،کپتا ن سید نازک علی شاہ،سید ظہیر عباس نقوی،سید حزقیل حیدر نقوی،سید محمد فیضان نقوی،سید محمد عباس نقوی،سید دانش رضا نقوی،سید علی عدنان نقوی،سید محمد مرتضٰی نقوی،سید قلب عباس نقوی،سید شہباز حیدر نقوی، چیف گیسٹ سید عدنان حیدر نقوی ا?ف سعودیہ، سید فضل عباس لاہور سید خاور عباس اآف لاہور سید جاوید شاہ لاہور، اس سیریز کے انعقاد کے لیے سید احسن عباس دبئی،سید علی خاقان نقوی،سید علی سلمان نقوی،سید ا?صف علی شاہ نے خصوصی تعاون کیااس سیریز میں سید وجاہت نقوی،سید ملازم حسین،سید علی یاور نے بھی شرکت کی دونوں ٹیموں نے دربار پیر سید مقبول حسین شاہ نقوی و بخاری پر حاضری دیتے ہوئے دعا بھی کی دربار پیر سید مقبول حسین شاہ نقوی و بخاری پر کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے لیے ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا