سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے،غلام محی الدین

سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے،غلام محی الدین

  

   لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ جب تک سیاستدانوں کی سوچ کا معیار بلند نہیں ہوگا سیاست اس طرح پستی اور زبوں حالی کا شکاررہے گی،ضروری نہیں کہ اگر کوئی فنکار سیاست میں حصہ لے رہا ہے تو میں بھی اس کی پیروی کروں،سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے او ر وہ میں سیاست سے باہر رہ کر بھی کررہا ہوں۔ غلام محی الدین نے کہا کہ سیاستدان کا جو کام ہے اسے سرانجام نہیں دیا جارہا بلکہ اب دوسروں کی پگڑی اچھالنے پر زیادہ وقت صرف کیا جاتا ہے۔ہمارے ہاں جب تک سیاستدانوں کی سوچ کا معیار بلند نہیں ہوگا تب تک بہتری نہیں آ سکتی۔انہوں نے کہا کہ میں ذرامختلف آدمی ہوں  اس لئے میری سوچ بھی مختلف ہے۔

 میرا اگرمزاج نہیں ہے تو میں دوسروں کی ڈگر پر نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہا کہ میں نے دوستوں کے ساتھ مل کر سیلاب زدگان،خصوصی بچوں کیلئے کام کیا،فلم انڈسٹری میں ویلفیئر فنڈز بنایا،سیاست میں آنے کا مقصد تو عوام کی خدمت ہے اور وہ میں ویسے بھی کر رہا ہوں۔

مزید :

کلچر -