ڈاکوؤں کا اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 4گھروں کا صفایا، کئی راہگیر بھی لُٹ گئے موٹرسائیکلیں، گاڑیاں چوری 

ڈاکوؤں کا اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 4گھروں کا صفایا، کئی راہگیر بھی لُٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو  سمیر خان سے 4 لاکھ  35 ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے ڈیفنس بی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عثمان کے گھر سے 2 لاکھ 10 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، مغلپورہ میں ڈاکوؤں نے نثار کے گھر سے 3لاکھ  30 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، فیصل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے حاجی غفور کے گھر سے 1 لاکھ 80 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،  لوئر مال کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے شاہد ملک کے گھر سے 2لاکھ 50 ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا گوالمنڈی میں ڈاکوؤں نے معیز نوید سے گن پوائنٹ پر 65 ہزار نقدی اور موبائل فون،گلبرگ میں ڈاکوؤں نے شمشیر سے 50 ہزار کی نقدی اور موبائل،  ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے افضل سے 30 ہزار کی نقدی اور موبائل ، سبزہ زار کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عاطف سے 13 ہزارنقدی اور  موبائل چھین لیا جبکہ اقبال ٹاؤن اور غالب مارکیٹ سے گاڑیاں اور اسلام پورہ، لوئر مال، فیصل ٹاؤن اور نشتر کالونی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -