ای پولیس چیک پوسٹوں پر باڈی کیم نصب کرنے کا فیصلہ 

ای پولیس چیک پوسٹوں پر باڈی کیم نصب کرنے کا فیصلہ 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس ایس پی آپریشنزکیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نے عوام کی سہولت کیلئے شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر قائم ای پولیس چیک پوسٹوں پر باڈی کیم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور پولیس کا یہ اقدام ناصرف امن وامان کا قیام یقینی بنائے گا بلکہ عوام اور پولیس کے درمیان بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام بھی ممکن ہوسکے گی انہوں نے کہا کہ باڈی کیم کے ذریعے پولیس اہلکاروں کی شہریوں کے ساتھ گفتگو بھی ریکارڈکی جاسکے گی۔ایس ایس پی آپریشنزمستنصر فیروزنے کہا کہ لاہور پولیس کے اس اقدام سے جرائم پیشہ عناصر کی شناخت،جرائم کے تدارک اور بیخ کنی میں مدد ملے گی۔ لاہور پولیس کا یہ اقدام عوام کے محکمہ پر اعتماد کی بحالی کا باعث ہوگااور شہری کسی بھی واقعہ کی شکایت کا اندراج1787پر کروا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ سینئرپولیس افسران براہِ راست اس اقدام کی مانیٹرنگ کریں گے اورتمام شکایات کے فوری ازالہ کیلئے موقع پراحکامات جاری کئے جائیں گے۔ 

مزید :

علاقائی -