پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 1125حادثات پر ریسپانڈ کیا 

 پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 1125حادثات پر ریسپانڈ کیا 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1125 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 665افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 522معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 68)فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات599 ڈرائیوز، کم عمر ڈرائیور 43مسافر 481اور 131 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے  اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ294 حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، صوبائی دارالحکومت 309 متاثرین کیساتھ پہلے،94ملتان حادثات میں 97 متاثرین کیساتھ دوسرے اور فیصل آباد 76 حادثات میں 84متاثرین کیساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ 

 واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1125متاثرین میں 991مرد اور220خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 258فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور596افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ357زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 965موٹر سائیکلز،77آٹو رکشے135موٹر کاریں،32وین11مسافربسیں،24ٹرک اور101دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -