6 سالہ بچی، 10 سالہ بچے کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار

6 سالہ بچی، 10 سالہ بچے کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار

  

چوہنگ (نامہ نگار) تھانہ کنگن پور کے علاقہ میں 6سالہ معصوم بچی اقصیٰ کے اغوا، بداخلاقی اور قتل میں ملوث ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا، تھانہ کھڈیاں علاقہ میں کم سن بچے کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنے والے درندہ صفت مجرم اشتہاری کو منڈی احمد آباد سے گرفتار کرلیا گیا، جون 2021سے ابتک 113مغوی بچوں کو باحفاظت والدین کے حوالے کیا گیا تفصیلات کے مطابق آر پی او شیخوپورہ ریجن مرزا فاران بیگ،ڈی پی اوقصور محمد صہیب اشرف  اور ڈی پی او ننکانہ منصور امان کے ہمراہ اپنے آفس چوہنگ میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 8مئی کو بوقت 4بجے سہ پہر کنگن پور کے علاقہ میں 6سالہ معصوم بچی اقصیٰ کی گمشدگی کو پولیس کو اطلاع ملی  پولیس ٹیموں نے ا شک کی بنیاد پر ملزم علی رضا کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی، ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اقصیٰ کو بداخلاقی کے بعد قتل کرکے اسکی نعش فصل مکئی میں پھینک دی تھی آر پی اوشیخوپورہ نے مزید بتایا کہ جولائی 2019 میں کھڈیاں کے علاقہ ٹبہ نینول سے 10سالہ عبدالرحمان کی کھیتوں سے نعش ملی جس کو بھی بداخلاقی کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے درندہ صفت ملزم سلیم میو کو ٹریس کیا۔

آر پی اوشیخوپورہ مرزا فاران بیگ نے ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف اور انکی ٹیم کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -