نوشہرہ،غیر قانونی تجاوزات کیخلاف بڑا آپریشن،متعدد کا خاتمہ 

نوشہرہ،غیر قانونی تجاوزات کیخلاف بڑا آپریشن،متعدد کا خاتمہ 

  

نوشہرہ)بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی خصوصی ھدایت پر ٹی او آر نوشہرہ کی ناجائز تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، رشکئی میں جی ٹی روڈ کے ارد گرد تجاوزات کاخاتمہ کردیا، عوامی حلقوں کی جانب سے زبردست خراجِ تحسین، ناجائز تجاوزات کی وجہ سے عوام کا جینا دوبھر تھا، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی خصوصی ھدایت پر ٹی او آر نوشہرہ مس شاھانہ سکندر نے ٹی ایم اے سٹاف اور بھاری پولیس نفری کے ھمراہ رشکئی بازار میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے علاقے کو کلئیر کردیا، جی ٹی روڈ اور ملحقہ دیہات کو جانے والی برانچ روڈوں پر اکثر ریڑھی بانوں کا قبضہ رھتااور دکانوں کے سامنے تھڑوں پر تجاوزات ہونے کی وجہ سے روڈ بلاک رھتے جس کی وجہ سے عام شہریوں کو انتھائی مشکلات درپیش تھیں، ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے بعد علاقے کے عوام نے انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -