سنڈیکیٹ ویمن یونیورسٹی صوابی کا خصوصی اجلاس

سنڈیکیٹ ویمن یونیورسٹی صوابی کا خصوصی اجلاس

  

صوابی (بیورورپورٹ)سنڈیکیٹ ویمن یونیورسٹی صوابی کا خصوصی اجلاس ویمن یونیورسٹی صوابی میں منعقد ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے کی۔ اجلاس میں انجینیئر امتیاز حسین گیلانی اور دیگر حکومتی شعبوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں سالانہ بجٹ 2021-2022 کی منظوری دی گئی اور فائنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے نویں اجلاس کی روداد کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی صوابی خیبرپختونخوا کی ان چند یونیورسٹیز میں ہے جس کا بجٹ سرپلس میں ہے جو انتظامیہ کی بہترین مالی مینجمنٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یونیورسٹی میں رکے ہوئے سلیکشن بورڈ کے اجلاس کے متعلق بھی سنڈیکیٹ نے تفصیلی گفتگو کے بعد سینیٹ کو اپنی سفارشات بھجوانے کی منظوری دی جس کے مطابق گورنر/چانسلر سے جلد سینیٹ کا اجلاس بلا کر سفارشات کو منظور کرنے کی گزارش کی گئی۔ سنڈیکیٹ نے مستقل تعیناتیوں کے لئے حائل تمام رکاوٹوں کو ہٹانے کے لئے اقدامات کو اہم قرار دیا اور قوانین کے مطابق وائس چانسلر کی ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -