مٹہ،قاتل کو پیشی پر عدالتی احاطے میں قتل کردیا گیا،ملزم گرفتار
مٹہ (نمائندہ پاکستان) مٹہ قتل کی مقدمے میں مبینہ نامزد ملزم عدالتی احاطے میں فائرنگ سے قتل پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا رپورٹ درج مذید تفتش شروع قتل ہونے والے مبینہ ملزم پر چند پہلے قتل ہونے والے مسمی نوراللہ سکنہ گیرے بیدرہ کی قتل کی دعویداری تھی جو پولیس نے ایک دن پہلے گرفتار کیا تھا اور گذشتہ روز کسٹاڈی لینے کیلئے عدالت لئے گئے تھے پولیس
ذرائع کی مطابق گذشتہ روز مٹہ عدالتی احاطے میں اس وقت قتل کی مقدمے میں نامزد مبینہ ملزم مسمی ہارون اسلام ولد بخت زمین سکنہ گیرے بیدرہ فائرنگ سے قتل ہوا جب ملزم کو مقامی پولیس ایک دن پہلے گرفتاری کی بعد عدالت میں پیشی کیلئے عدالت لے گئے تھے کہ عدالتی احاطے میں ملزم مسمی شوکت علی ولد گل زادہ سکنہ برہ درشخیلہ نے پستول پر فائرنگ کرکے قتل کیا ادھر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو الہ قتل سمیت گرفتار کرلیا دریں اثناء پولیس ذرائع کی مطابق قتل ہونے والے مبینہ ملزم مسمی ہارون اسلام مسمی نوراللہ جو چند پہلے قتل کیا گیا تھا اس مقدمے میں مبینہ نامزد ملزم تھا جو پولیس نے ایک دن پہلے گرفتارکرلیا تھا یادرہے کی مسمی ہارون اسلام کی قتل میں نامزد ملزم شوکت علی اور چند پہلے قتل ہونے والے مسمی نور اللہ اپس میں بہنوئی بتائی جاتی ہے پولیس نے رپورٹ درج کرکے مزید تفتش شروع کی ہے