ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات،آج ہوں گے 

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات،آج ہوں گے 

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال2022-23آج ہفتہ کے روز ہوں گے جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں فضل الہی خان الیکشن کمشنرکے فرائض انجام دیں گے صدارت ٗ نائب صدارت ٗ سیکرٹری جنرل ٗ جائنٹ سیکرٹری ٗ فنانس سیکرٹری  اورایگزیکٹوکی دونشستوں کے لئے  ہونے والے انتخابات میں مجموعی طورپر16امیدوارحصہ لے  رہے ہیں جبکہ پریس سیکرٹری اورلائبریری سیکرٹری کی نشست پر بلامقابلہ امیدوارمنتخب ہوگئے ہیں صدارت کی نشست پرچارامیدواروں میں کانٹے دارمقابلے کاامکان ہے جن میں غلام محی الدین ملک ٗ محمدمعظم بٹ ٗ محمدطائف خان اور رحمان اللہ شامل ہیں اسی طرح نائب صدارت کی نشست کے لئے دوخواتین امیدواروں عائشہ ملک اورسیدہ صائمہ جعفری مدمقابل ہیں اشفاق احمدداؤدزئی اور محمدفاروق آفریدی سیکرٹری جنرل کی نشست پر مقابلہ کریں گے جائنٹ سیکرٹری شپ کے لئے امان اللہ خان ٗ محمدعارف آفریدی اورشہزادگل شہزادنبردآزماہیں  فرحان طارق اورناظمین اخترفنانس سیکرٹری شپ کیلئے آمنے سامنے ہیں جبکہ محمدنعمان خٹک سیکرٹری لائبریری اوربابرحیات بلامقابلہ پریس سیکرٹری منتخب ہوچکے ہیں پشاورسے ایگزیکٹوکی دونشستوں کے لئے تین امیدواروں فہیمہ بی بی ٗ حمیرہ گل اورسیف اللہ منگول میں میدان سجے گا ٗجبکہ انعام اللہ خان چارسدہ ٗ یاسرسلیم نوشہرہ ٗ فرمان اللہ خان خٹک کوہاٹ ٗ عقیل احمدمردان ٗ عاقل حسین صوابی اورسیدگل حسین اورکزئی ہنگوسے بلامقابلہ ایگزیکٹو ممبرمنتخب ہوگئے ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -