عوام کو ان کی دہلیز تک انصاف پہنچانے کا عزم ہیں،وفاقی محتسب 

عوام کو ان کی دہلیز تک انصاف پہنچانے کا عزم ہیں،وفاقی محتسب 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی عوام کو ان کی دہلیز تک انصاف پہنچانے کے عزم کے سلسلے میں پورے ملک میں وفاقی محتسب کے ریجنل دفاتر کے زیر اہتمام کھلی کچہریاں لگائی رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں جمعرات 12 مئی 2022 کو وفاقی محتسب ریجنل آفس ایبٹ آباد کے ریجنل ہیڈ کی طرف واپڈا آفس مانسہرہ میں کھلی کچہری لگائی گئی جس میں مانسہرہ اور قرب و جوار کے علاقوں کے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی جنہوں نے وفاقی محتسب کے ریجنل ہیڈ کو وفاقی محکموں کے خلاف شکایات پیش کیں جن میں سب سے زیادہ شکایات محکمہ واپڈا کی جانب سے صارفین کو بجلی کے ماہانہ بل بروقت اور ان کے گھروں تک نہ پہنچانے سے متعلق تھیں صارفین واپڈا کا موقف تھا کہ محکمہ واپڈا کی جانب سے ماہانہ بل علاقے کے دکانداروں کو دیا جاتا ہے جو بروقت موصول نہ ہونے کی صورت میں صارفین کو جرمانہ کے ساتھ بل ادا کرنے پڑتے ہیں علاوہ ازیں محکمہ واپڈا کی جانب سے میٹر ریڈر صارفین کے گھر ریڈنگ نہیں کرتے اور از خود بل میں ریڈنگ ڈال کر صارفین کو بھیجے جاتے ہیں جو بہت زیادہ اور اصل میٹر ریڈنگ کے برعکس ہوتے ہیں۔ مانسہرہ کے دوردراز کے دیہاتوں میں محکمہ نادرہ کی جانب سے باقاعدہ دفاتر یا سہولت فراہم کرنے والی ٹیموں کے نہ ہونے سے لوگ شناختی کارڈ کے حصول کے لئے مانسہرہ شہر یا ایبٹ آباد جانا پڑتا ہے۔ اس موقع پر وفاقی محتسب کے ریجنل ہیڈ نے متعلقہ محکموں سے متعلق شکایات پر فوری احکامات صادر کئے اور محکمہ واپڈا کے ارباب اختیار کو صارفین کی شکایات جلد از جلد دور کرنے اور ان کو اصل میٹر ریڈنگ کے مطابق بل ارسال کرنے کی ہدایات دیں۔وفاقی محتسب ایبٹ آباد کے ریجنل ہیڈ نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفا قی محتسب کا ا دارہ محکموں میں بد انتظامیوں سے متعلق عوام الناس کوسستا فوری اور بلا معاوضہ انصاف فراہم کیلئے معرض وجود میں آیا ہے جو شکایت موصول ہونے کے 60 دنوں میں شکایت کا ازالہ کیا گیا۔ وفاقی محتسب کے ریجنل ہیڈ نے مزید کہاکہ وفاقی محتسب جناب اعجاز احمد قریشی کی ہدایات کی روشنی میں کوئی بھی شکایت کنندہ  بہ ذات خوددفتری اوقات کار میں ایک سادہ کاغذ پر اپنی شکایت درج کر کے رسید حاصل کرسکتا ہے اس کے علاوہ وفاقی محتسب کے آن لائن سسٹم، وفاقی محتسب کے  APP، ای میل یا بذریعہ ڈاک اپنی شکایات بھجوائی جا سکتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس میں کوئی عدالتی فیس نہیں ہے اور نہ ہی وکیل کی ضرورت ہوتی ہے شکایت دہندہ اپنی شکایت اور موقف کو خود ہی پیش کرتا  وفاقی محتسب کے ریجنل ہیڈ نے مانسہرہ کے عوام سے کہا کہ حکومت کی مذکورہ سہولت سے فائدہ اٹھائیں تاکہ ملک میں وفاقی محکموں میں ہر طرح کی بدانتظامی کا قلع قمع ہوسکے۔ وفاقی محتسب کے ریجنل ہیڈ نے کھلی کچہری میں لوگوں کو بتایا کہ وفاقی محتسب کے ادارے کے قوانین کی شق نمبر17 کے تحت وفاقی محتسب از خود نوٹس بھی لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مانسہرہ کے ملحقہ علاقوں کے عوام کو اپنی شکایات سے متعلق وفاقی محتسب ریجنل آفس سے رجوع کر سکتے ہیں تاکہ ان کی جائز شکایات کا مداوا ہو سکے۔      

مزید :

پشاورصفحہ آخر -