ڈیرہ،گھریلو تنازوہ،بھائی نے ہمشیرہ کے خون سے ہاتھ رنگ لئے 

ڈیرہ،گھریلو تنازوہ،بھائی نے ہمشیرہ کے خون سے ہاتھ رنگ لئے 

  

ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)وانڈہ بڈھ میں مستورات کے تنازعہ پربھائی نے فائرنگ کرکے بہن کوموت کی نیند سلا دیا، تھانہ شہید نواب پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وانڈہ بڈھ میں مستورات کے تنازعہ پر گھر میں موجود54سالہ صبا جان زوجہ محمد علی مرحوم اور اسکی بیٹی 26سالہ روزینہ بی بی موجود تھے کہ صبا جان کا بیٹا زبیر محمد گھر میں داخل ہوا اور اپنی بہن پر بندوق12بور سے فائرنگ کردی جس سے اس کی بہن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی، بعدازاں ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔تھانہ شہید نواب پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -