ڈیرہ،کینٹ پولیس کی کارروائی،3 گرفتار،چوری شدہ اشیاء برآمد
ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)کینٹ پولیس کی کاروائی، موٹر سائیکل چور قانون کے شکنجے میں، 3ملزمان زیر حراست،چوری شدہ 9موٹر سائیکل ہمراہ فروختگی رقم مبلغ 90ہزارروپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ نجم الحسنین لیاقت کی جانب سے شہر میں موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے تدارک کی ہدایات پرڈی ایس پی او سٹی صغیر گیلانی نے ایس ایچ او کینٹ طارق سلیم اور پولیس نفری کے ہمراہ موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے پنیالہ سے تعلق رکھنے والے موٹر سائیکل چور گروہ کو دھر لیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں تھانہ کینٹ کی حدود میں موٹر سائیکل چوری کی مختلف وارداتیں ہوئیں، ان وارداتوں میں نامعلوم ملزمان مختلف جائے وقوعہ سے موٹرسائیکل چوری کر کے لے گئے تھے۔کینٹ پولیس اور تفتیشی ٹیم جدید سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرنے میں کامیاب ہو گئے، کینٹ پولیس نے چوری کی ان وارداتوں میں ملوث ملزمان مراد علی، کامران اور شریف اللہ اقوام مروت سکنائے پنیالہ کو ٹریس کرکے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا اور انکے قبضے سے چوری شدہ 9موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے۔ اسطرح ملزم ظفر علی کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی فروختگی رقم مبلغ 90ہزارروپے برآمد کر لی گئی۔ چاروں ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔