منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،10 ملزمان گرفتار

  منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،10 ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مزید 10 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، خفیہ اطلاعات پر ہونے والی کاروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے جو مخصوص گاہک کو آئس اور دیگر منشیات کی سپلائی میں ملوث ہیں، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 10 کلو گرام سے زائد چرس، 2 کلو گرام ہیروئن اور 4 سو گرام سے زائد آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے، گزشتہ روز ہونے والی کاروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مزید6 ملزمان کوگرفتار کیا گیا جن کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے، خفیہ اطلاعات پر گرفتار ہونے والے ملزمان مخصوص گاہک کو آئس اور دیگر منشیات کی سپلائی کرنے میں ملوث ہیں، کریک ڈاون کے دوران ایس ایچ او تھانہ گلبرگ اسلام شاہ نے ملزم خان گل، ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عبدالعلی نے ملزم خورشید، ایس ایچ او تھانہ پھندو رفیق نے ملزم محمد علی، ایس ایچ او تھانہ حیات آباد نور حیدر نے ملزم ہمیش خان، ایس ایچ او تھانہ شاہ پور شکیل خان نے دو ملزمان صفی اللہ اور تسبیح اللہ،ایس ایچ او تھانہ ناصر باغ مرتضی خان نے ملزم کمال الدین، ایس ایچ او تھانہ سربند سردار حسین نے ملزم عمران جبکہ ایس ایچ او تھانہ ارمڑ یوسف خان نے دو ملزمان ثنا ء اللہ عرف ثنا گے اوروحید خان کوگرفتار کیا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 2 کلو گرام ہیروئن، دس کلو گرام سے زائد چرس اور 4 سو گرام سے زائد آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -