مقامی اسلحہ فیکٹری سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار، مسروقہ اسلحہ برآمد

مقامی اسلحہ فیکٹری سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار، مسروقہ اسلحہ برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع مقامی اسلحہ ساز فیکٹری سے چوری کرنے والے گروہ کا سراغ  لگا کر گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق حسن خیل سے ہے جس نے کوہاٹ روڈ انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع پنجاب آرمز فیکٹری سے چوری کی تھی، ملزم نے عید تعطیلات کے دوران فیکٹری سے بھاری مقدار میں اسلحہ چوری کیا تھا جس کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے جس کے قبضے سے

 مسروقہ 20 عدد پستول اور دو رائفل برآمد کرلئے گئے ہیں، ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی عبداللہ آفرید ی ولد حمید اللہ آفریدی نے تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کو اسلحہ فیکٹری سے اسلحہ چوری ہونے کی رپورٹ کی تھی جس پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئیایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی تیمور سلیم نے دوران تفتیش متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرنے سمیت انڈسٹریل ایریا میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی حاصل کی جس کے دوران پنجاب آرمز فیکٹری سے چوری کرنے والے مرکزی ملزم کا سراغ لگا کر گزشتہ روز فرمان ولد شاہ جہان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق حسن خیل سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے دیگر ساتھیو ں کی بھی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے، گرفتار ملزم کی نشاندہی پر 20 عدد پستول اور دو رائفل برآمد کرلئے گئے ہیں جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -