ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن چار ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن چار ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر)تھانہ مچنی گیٹ پولیس نے نواحی علاقہ چولی پایان میں ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن فریقین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے افراد آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں جن کے مابین گھریلو تنازعہ پر اختلافات چلے آ رہے تھے، ملزمان فریق ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کر رہے تھے جن سے شدید جانی نقصان کا اندیشہ تھا، چاروں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کیدوران اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے جدید خودکار اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مچنی گیٹ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نواحی علاقہ چولی پایان میں دو فریقین ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر رہے ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ کامران مروت نے فوری موقع پر پہنچ کر دونوں فریقین سے چار افراد ثمر گل ولد غلام رسول، شاہد ولد ثمر گل، مثل خان اورلطیف خان پسران خیال محمد کو گرفتار کر لیا، چاروں ملزمان آپس قریبی رشتہ دار ہیں جن کے مابین گھریلو تنازعہ پر اختلافات چلے آ رہے ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے اسلحہ ایک عدد کلاشنکوف،تین عدد پستول اور متعدد کارتوس برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -