سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاون، 13 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

 سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاون، 13 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور پولیس نے شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کی خاطر سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے، گزشتہ روز شہر کے مختلف تھانوں میں خصوصی کریک ڈاون کیا گیا ہے جس کے دوران14 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے جو مختلف سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے متعدد رائفل او15 عدد پستول سمیت سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے شہر میں قیام امن کی خاطر سماج دشمن عناصر کے خلاف خصوصی کریک ڈاون شروع کیا ہے جس کے دوران گزشتہ شب مختلف تھانوں کی حدو د میں ہونے والی کاروائیوں کے دوران14 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، تھانہ خان شاہ قبول،تھانہ کوتوالی،تھانہ پھندو،تھانہ تاتارا،تھانہ گلبرگ،تھانہ تہکال،تھانہ ناصر باغ،تھانہ خزانہ،تھانہ متھرا،تھانہ مچنی گیٹ،تھانہ سربند،تھانہ ارمڑ اور تھانہ رحمان با با پولیس کی جانب سے ہونے والی کاروائیوں میں گرفتار ملزمان میں حارث ولد نادر،امیر معاویہ،بلال ولد مکرم،سہیل ولد نیک محمد،فرید،ذیشان،علی خان ولد سنگین خان،عطاء اللہ ولد یسین خان،اکبر ولد سیف الرحمن،کاشف ولد اجمل،رحمان ولد شاہد،ابرار ولد اسراف گل،عبداللہ ولد زیور خان اور شہاب ولد خانزادہ۔۔شامل ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر متعدد رائفل اور15 عدد پستول سمیت سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شرو ع کر دی گئی ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -