سینیٹر الیاس احمد بلور کا ملک کی معاشی بدحالی پر تشویش کا اظہار

سینیٹر الیاس احمد بلور کا ملک کی معاشی بدحالی پر تشویش کا اظہار

  

پشاور(سٹی رپورٹر)سینٹ آف پا کستا ن میں عو امی نیشنل پار ٹی کے سابق پا رلیما نی لیڈ ر، ملک کے ممتاز صنعتکار اور یو نا ئینڈ بز نس گروپ کے مر کزی سینئر لیڈرسینیٹر الیا س احمد بلو ر نے ملک کی بڑھتی ہو ئی معا شی بد حالی اورگر تی ہو ئی معیشت پر گہر ی تشو یش کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ مو جو دہ مر کزی ا تحا دی حکو مت ملک کو معا شی گر داب سے نکا لنے کے لئے فوری طور پر لگژری اور غیر ضر وری ایمپور ٹس پر پا بند ی سمیت غیر تر قیا تی اخر ا جا ت کو کم کر ے۔ ملک کے ممتاز صنعتکار اور یو نا ئینڈ بز نس گروپ کے مرکزی سینئر لیڈر سینیٹر ا لیاس احمد بلو ر نے کہا کپتا ن جو ملک کی معیشت کو تبا ہ و بر باد کر کے گئے ہیں وہ با مشکل ایک ماہ تک بھی نہیں چل سکتی۔ انھو ں نے مزید کہا ہے کہ مو جو دہ مر کزی ا تحادی حکو مت کو ملک کو معاشی بحر ان سے نکا لنے کے لئے سخت ا قدا مات ا ٹھا نے ہو نگے انھو ں نے تجو یز پیش کی ہے کہ حکو مت بڑ ی اور لگژری گاڑ یو ں پر پابند ی عا ئد کر کے 1300سی سی گاڑ یو ں سے زیاد ہ بڑی گاڑیو ں کی در آمد پر مکمل پا بند ی عا ئد کر ے۔ انھو ں نے پا کستا نی روپیہ کی ڈالر کے مقا بلے میں قد ر میں کمی پر بھی تشویش کا اظہا ر کیا اور اس با ت پر روز دیا ہے کہ جو لوگ سیر و تفر یح کیلئے بیر ون مما لک کے دورے کر کے ڈالر خر چ کر رہے ہیں ان پر بھی پا بند ی عا ئد کی جا ئے اور جو لو گ کاروبار کے لئے با ہر جا تے ہیں ان سے بھی مکمل تصدیق کر کے انھیں بیر ون مما لک جا نے کی اجا زت دی جا ئے۔ سینیٹر الیا س احمد بلو ر نے مزید کہا ہے کہ حکو مت جن لو گوں نے دو حج کئے ہیں انھیں تیسرے حج کی ا جا زات نہ دی جا ئے۔ان کا کہنا تھا کہ حکو مت غیر تر قیاتی ا خر ا جا ت میں 12سے  14فیصد تک کٹو تی کر ے تا کہ ملکی معیشت پر بڑھتے ہو ئے دبا و کو کم کیا جا سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -