ڈیرہ،واجبات کی عدم ادائیگی،رول نمبر سلپ دینے سے انکار

ڈیرہ،واجبات کی عدم ادائیگی،رول نمبر سلپ دینے سے انکار

  

ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)سکول واجبات عدم ادائیگی پرپہاڑ پور کے نجی سکول کے پرنسپل کا طالبعلم کو رول نمبر سلپ دینے سے انکار، طالبعلم ا ور اسکے بھائی نے سکول کے بچوں کے سامنے پرنسپل پر پستول تان لیا، زبردستی رول نمبر سلپ لے گئے، پہاڑ پور پولیس نے  دہشتگردی، اقدام قتل سمیت دیگر د فعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور میں 36سالہ محمد طیب راجپوت ولد تاج محمد سکنہ پہاڑ پور نے دہشتگردی، اقدام قتل سمیت دیگر د فعات کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں المقدس سائنس ماڈل سکول نزد نادرہ آفس پہاڑ پور کا پرنسپل ہوں، ملزم کلیم اللہ بلوچ ولد سجاول سکنہ وانڈہ زکانی میرے دفتر رول نمبر سلپ لینے آیا تو میں نے اسے کہا کہ تمہارے والد نے تین سال سے سکول کے واجبات ادانہیں کئے ہیں، بعدازاں ملزم کلیم اللہ اپنے بھائی فاروق بلوچ کے ہمراہ سکول آیا اور سکول کے دیگر بچوں کے سامنے مجھ پر پستول تان کر زبردستی میرے دفتری ریکارڈ سے اپنی رول نمبر سلپ نکال لیا ور دیگر سلپ و ریکارڈ باہر پھینک دیا۔ ملزمان کے اس فعل سے طلبا میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پہاڑ پور پولیس نے سکول کے پرنسپل کی رپورٹ پر دہشتگردی، اقدام قتل سمیت دیگر د فعات کے تحت اس واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -