ایچ ای سی تعلیم جیسے اہم معاملے پر تیزی سے فیصلہ سازی یقینی بنائے: صدر مملکت 

ایچ ای سی تعلیم جیسے اہم معاملے پر تیزی سے فیصلہ سازی یقینی بنائے: صدر مملکت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے ہائر ایجوکیشن کمیشن ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام متعارف کرانے کیلئے جامعات کی حوصلہ افزائی کرے، مارکیٹ کو تعلیم یافتہ، ہنر مند پیشہ ور افراد کی اشد ضرورت ہے، ایچ ای سی کو تعلیم جیسے اہم معاملے پر تیزی سے فیصلہ سازی کو یقینی بنانا چاہیے۔ جمعہ کو صدر عارف علوی کی زیرصدارت غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ ٹوپی پر بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا افسوس کہ فیصلہ ساز تیزی سے بدلتی عالمی مارکیٹ کی ضروریات کو پوری طرح سمجھنے میں سست روی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم تک رسائی بڑھانے، اعلی تعلیم یافتہ اور پیشہ ور گریجویٹ پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا مارکیٹ ضر و ر یات پورا کرنے کیلئے جامعات اور صنعتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ جامعات اپنے گریجویٹس کو ہنر فراہم کرنے کیلئے آن لائن اور ہائبرڈ تعلیمی طریقے متعا رف کروائیں۔ عارف علوی نے کہا یونیورسٹی گریجویٹس کی تعداد بڑھانے کیلئے ایک جامع آن لائن تعلیمی نظام متعارف کروا رہی ہے۔ ادارہ تعلیمی آئندہ سال کمپیوٹر سائنس اور سائبر سکیورٹی میں نئے پروگرام پیش کرے گا، ادارہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ڈیٹا سائنس اور سول انجینئرنگ میں ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرام متعارف کرائے گا۔ بتایاگیامعیار تعلیم بہتر بنانے، تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے کیلئے مقامی اور بین الاقوامی اداروں کیساتھ تحقیقی تعاون اور روابط فروغ دیئے جارہے ہیں۔اجلاس کو مستقبل کے پروگراموں، یونیو ر سٹی کے انفراسٹرکچر کی ترقی اور اپ گریڈیشن کے منصوبوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
صدر مملکت

مزید :

صفحہ آخر -