لانگ مارچ روکنے پر گلی کوچے میں احتجاج ہو گا،حماد اظہر

 لانگ مارچ روکنے پر گلی کوچے میں احتجاج ہو گا،حماد اظہر

  

لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے لانگ مارچ میں اگر ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی تو گلی کوچے میں احتجاج ہو گا۔وہ تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے سلسلے میں اپنی رہائشگاہ پر آزادی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اجلاس میں لاہور کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔ تمام شرکاء نے آزادی مارچ کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ شرکاء سے خطاب میں میاں حما د اظہر نے کہا کہ پارٹی رہنما اپنے اپنے حلقوں سے کارکنوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ حماد اظہر نے کہا کہ حکومت کے ممکنہ ہتھکنڈوں سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار ہے۔ چاہے جیلوں میں بند کر دیں ہم احتجاج کریں گے۔ 

حماد اظہر

مزید :

صفحہ آخر -