پاکستا ن میڈیکل کمیشن کے باہر فارن گریجوایٹس طلبہ کا احتجاج، سٹرک بلاک کردی 

پاکستا ن میڈیکل کمیشن کے باہر فارن گریجوایٹس طلبہ کا احتجاج، سٹرک بلاک کردی 

  

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہر فارن گریجویٹس طلبا ء نے  احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی،طلباء نے مطالبہ کیاکہ این ایل ای امتحانات میں نمبروں کا تناسب پچاس فیصد کریں۔پی ایم سی طلباء کے تمام مطالبات ناجائز قراردیتے ہوئے ماننے سے انکارکردیا پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہر فارن گریجویٹس طلبا نے احتجاج کیا طلباء نے مطالبہ کیاکہ این ایل ای امتحانات میں نمبروں کا تناسب پچاس فیصد کریں۔ایم ڈی کیٹ کو بھی ختم کر دیا جائے پی ایم سی ترجمان نے کہاکہ طلباء  کے تمام مطالبات نہ صرف ناجائز ہیں ان سے پہلے بھی مذاکرات کر چکے ہیں۔ پورا بورڈ پالیسی بناتا ہے اور اس کو پورے ملک میں عملدرآمد کرایا جاتا ہے۔ چند طلباء  کے ناجائز مطالبات پر پی ایم سی کی پالیسی نہیں بدلی جا سکتی ان طلباء کے ساتھ مذاکرات کر چکے ہیں اور ان کے چند مطالبات مانے بھی جا چکے ہیں۔ 

طلباء احتجاج

مزید :

صفحہ آخر -