70ہزار سے زائد حج  درخواستیں وصول ہو گئیں 

70ہزار سے زائد حج  درخواستیں وصول ہو گئیں 

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سرکاری حج سکیم2022ء کے لئے حج درخواستوں کی وصولی کا مرحلہ مکمل 70ہزار سے زائد حج درخواستیں وصول ہو گئیں، قرعہ اندازی17یا18 مئی کو کرانے کی تجویز، سرکاری حج سکیم کے پیکیج کا فیصلہ آج ہونے کا امکان، قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے32ہزار افراد کو حج پیکیج بنکوں میں جمع کرانے اور پاسپورٹ جمع کرانے کے لئے ایک ہفتہ دیا جائے گا۔ وزیراعظم اور وفاقی وزیر مذہبی امور کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے حج پالیسی منظور نہیں ہو سکی ہے۔ وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کی اتوار کو واپسی متوقع ہے وزیراعظم کی واپسی پر کابینہ سے حج پالیسی کی منظوری کے بعد قرعہ اندازی اور پرائیویٹ سکیم کے حج کوٹہ کی تقسیم ہو گی۔ سرکاری سکیم کی درخواستیں رات8بجے تک وصول کی گئیں وقت کم ہونے کی وجہ سے تاریخ میں توسیع نہیں کی گئی۔ وزارت نے80ہزار درخواستوں کی امید لگا رکھی تھی۔

درخواستیں 

مزید :

صفحہ آخر -