بیرونی سازش کا نتیجہ یہ نکلا کہ معیشت تباہ ہوگئی، شیری مزاری 

 بیرونی سازش کا نتیجہ یہ نکلا کہ معیشت تباہ ہوگئی، شیری مزاری 

  

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے اپنی حکومت  کے سابق وزیر قانون پر الزام  عائد کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہمیں فروغ نسیم نے سب سے زیادہ خراب کیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری نے ایک بار پھر مبینہ مراسلے کا تذکرہ کیا اور کہا کہ خط کی پہلی لائن ہی یہ تھی کہ اگرعمران خان اقتدار میں رہے تو امریکا اور یورپی ممالک پاکستان کو تنہا کردیں گے  سائفر میں کہا گیا کہ عمران خان نے روس کا دورہ خود کیا ایسا نہیں تھا،  سب کے اتفاق رائے کے بعد عمران خان روس گئے  دورہ روس اس لیے کیا گیا تھا کہ گندم اور تیل سستی مل رہی تھی لیکن بیرونی سازش کا نتیجہ یہ نکلا کہ معیشت تباہ ہوگئی اب آئی ایم ایف نے کہہ دیا ہے جب تک فیول کی قیمت نہیں بڑھے گی پیکج نہیں ملے گا  پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ شریف فیملی بھارت کے ساتھ اپنی پرائیویٹ تجارت کھولنا چاہ رہی ہے شیریں مزاری نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر (ن)لیگ کا حصہ بن چکا ہے، جو لوگ سندھ ہاؤس گئے چیف الیکشن کمشنرکو ثبوت دئیے، وہ قبول ہی نہیں کررہے۔رانا ء ثناکے پیچھے جو چھپی ہوئی قوت ہے وہ بھی ان کے پیچھے نہیں رہے گی۔

شیریں مزاری 

مزید :

صفحہ آخر -