سعودی عرب میں عازمین کیلئے عمارتوں کا ایک بھی معاہدہ نہ ہوسکا 

سعودی عرب میں عازمین کیلئے عمارتوں کا ایک بھی معاہدہ نہ ہوسکا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (میاں اشفاق انجم سے) حج آپریشن شروع ہونے میں 15دن باقی،حج آپریشن خطرے میں، خدشات جنم لینے لگے حج پالیسی کی منظوری کی طرف توجہ دینے کی بجائے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ایڈیشنل سیکرٹری کے ساتھ دبئی /ریاض کانفرنس میں شرکت کے بعد مکہ پہنچ گئے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی حج کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔اتوار کو وطن واپس آکر حج پالیسی منظور کرائیں گے۔ دو ہفتے حج اپریشن شروع ہونے میں باقی ہے سعودیہ میں سرکاری حاجیوں کی عمارتوں کا ایک ایگریمنٹ بھی نہیں ہو سکا،نہ حاجیوں کے کھانے کے لئے کیٹرنگ کمپنی سے معاہدہ ہوا ہے اور نہ ٹرانسپورٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی کے بعد 15 مئی کو قرعہ اندازی کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اب دو دن بعد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سرکاری حج سکیم کا پیکیج ابھی تک نہیں دیا گیا،60فیصد پرائیویٹ سکیم کے حاجیوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے حج کوٹہ کی تقسیم کا عمل شروع ہی نہیں کیا گیا۔ سرکاری حج سکیم کے حاجیوں کی تربیت کب ہو گی حج اپریشن یکم ذوالقعدہ سے شروع ہونے جا رہا ہے۔حج آرگنائزر آر ایل اور ملٹی پل ویزہ کے منتظر ہیں کب کوٹہ ملے گا، کب بکنگ کریں گے، کب سعودیہ تیاری اور ہوٹلز بکنگ کے لئے جائیں گے، ہر آنے والے دن میں خدشات بڑھ رہے ہیں اندھیر نگری ہے حج اپریشن شروع ہونے سے دو ہفتے پہلے تک ایئر لائنز سے حج کرائے طے نہیں ہو پائے، سب سے فوفناک بات جو سنجیدہ حلقوں کو پریشان کر رہی ہے۔ مکہ مدینہ سمیت وزارت مذہبی امور میں ایک بھی سینئر افسر نہیں ہے جس نے کوئی ایک بھی حج اپریشن کرایا ہو، دو دن بعد وفاقی سیکرٹری ریٹائر ہو رہے ہیں۔جے ایس حج، جے ایس حج پالیسی،جے ایس ایڈمن،ایڈیشنل سیکرٹری،انچارج حج آرگنائزر سب افسر نئے ہیں۔ مکہ مکرمہ میں ڈی جی حج اور ڈائریکٹر جب سے گئے ہیں ایک بھی حج نہیں ہوا ہے۔ ان حالات میں وزارت مذہبی امور میں بھی شدید اضطراب پایا جا رہا ہے 15دنوں میں اتنے کام کیسے ہوں گے حالانکہ اس سال دو لاکھ کی بجائے صرف81132 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔ حج درخواستوں کی وصولی مکمل ہو گئی ہے باقی امور سر پر کھڑے ہیں۔
 حج آپریشن

مزید :

صفحہ آخر -