سعودی سفیر کا حج آرگنائزر کو تین ماہ کا ملٹی پل ویزہ دینے کا اعلان

سعودی سفیر کا حج آرگنائزر کو تین ماہ کا ملٹی پل ویزہ دینے کا اعلان

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سعودی سفیر نواف المالکی، قونصلیٹ جنرل روڈ ٹو مکہ سعودی عرب سے آئے ہائی لیول ڈیلی گیشن کیساتھ وزارت مذہبی امور اور ہوپ پنجاب کے چیئرمین امتیاز الرحمن چودھری کے طویل مذاکرات،جوائنٹ سیکرٹری حج عثمان سروش علوی، جوائنٹ سیکرٹری حج پالیسی رضی خان، آئی ٹی انچارج حکیم اللہ خٹک، جمیل الرحمن خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ چیئرمین ہوپ پنجاب امتیاز الرحمن چودھری نے مرکزی چیئرمین کی نمائندگی کرتے ہوئے حج آرگنائزر کو تین ماہ کا ملٹی پل ویزہ دینے کی درخواست کی اور65 سال سے اوپر کے حج آرگنائزر کو عمر کی رعایت دینے کا مطالبہ کیا جو سعودی سفیر نے منظور کرتے ہوئے اعلان کیا تین ماہ کا ملٹی پل ویزہ دیں گے سرکاری پرائیویٹ عازمین کو نان سٹاپ ویزہ سروس فراہم کریں گے۔ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے ذمہ داران جمیل محمود، مسٹر ناصر بن ہادی نے وزارت مذہبی امور اور ہوپ کے وفد کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا حج2022ء میں حجاج کرام کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سہولیات فراہم کریں گے اس کے تحت شرکتہ الوکلا اور ہوپ پاکستان کے اشتراک سے ڈیجیٹل ریڈایبل بیگج ٹیک پاکستان منگوا کر پرائیویٹ حاجیوں کے سامان کو لگائے جائیں گے حجاج کرام کا سامان ایئر پورٹ سے وصول ہو گا۔حجاج کی عمارتوں میں خودبخود پہنچ جائے گا اسی طرح واپسی پر ہوٹلز سے حاجیوں کا سامان وصول کیا جائے گا اور ایئر پورٹ آ جائے گا۔ جدید نظام کا دائرہ اختیار پاکستان میں تمام بڑے ایئر پورٹ پر بڑھانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

حج آرگنائزر

مزید :

صفحہ آخر -