آئندہ پورا ہفتہ ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر متوقع 

آئندہ پورا ہفتہ ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر متوقع 

  

لاہورر(لیڈی رپورٹر)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق آئندہ پورے ہفتے ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران موسم کی شدت میں اضافے کے سبب پنجاب کے بالائی علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 7تا9ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔آئندہ ہفتے پنجاب کے وسطی و جنوبی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ جنوبی و وسطی پنجاب میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 6تا 8ڈگری بلند رہے گا۔گرمی کی شدت کے سبب آبی ذخائر،فصلوں اور باغات کو پانی کی ترسیل میں کمی  جبکہ توانائی کی طلب میں مزید اضافے کے بھی امکانات ہیں۔پنجاب  ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کوموسم میں شدت کے سبب ہنگامی حالات میں فوری امدادی کاروائیوں کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے عوام سے اپیل ہے کہ پانی اور بجلی کا بے جا استعمال نا کریں۔ آئندہ پورے ہفتے دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ وقت گھروں کے اندر گزاریں۔ پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال اورمرغن غذاؤں سے پرہیز کریں۔

گرم موسم

مزید :

صفحہ آخر -