بیرونی سازش کے نتیجے میں امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی، اسد قیصر 

بیرونی سازش کے نتیجے میں امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی، اسد قیصر 

  

اسلام آباد (آئی این پی) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے کمیٹی نے 2مرتبہ تسلیم کیا پاکستان کے معاملات میں مداخلت ہوئی اور ہمیں دھمکیاں دی گئیں‘سپریم کورٹ بیرونی مراسلے کی تحقیقات کرے اور جوڈیشل کمیشن قائم کرکے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردے،بیرونی سازش کے نتیجے میں ہم پر امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے، سپریم کورٹ واضح کرے، اگر ہم تحریک عدم اعتماد کے دوران اس وقت کے وزیر قانون کی جانب سے اٹھائے گئے نکات پر رولنگ نہ دیتے تو کیا سپریم کورٹ کا بھی فیصلہ یہی ہونا تھا جوفیصلہ ابھی آیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ میں نے بیرونی مراسلہ خود یکھا ہے جس میں پاکستان کو دھمکیاں دی گئیں۔

 اسد قیصر 

مزید :

صفحہ آخر -