اوگرا کا مئی کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان
اسلام آبا د(آن لائن)اوگرا نے مئی کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری بھی کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 6.2152 ڈالر اضافہ کیا گیا ہے۔ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 6.8772 ڈالر فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 21.8317 ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 23.7873 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ سوئی ناردرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت 15.6165 ڈالر فی یونٹ تھی۔ سوئی سدرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت 16.9101 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
ایل این جی