یونی لیور کا اخوت اور NOWPDP کے ساتھ اشتراک 

یونی لیور کا اخوت اور NOWPDP کے ساتھ اشتراک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)یونی لیور پاکستان نے اخوت اور NOWPDPکے ساتھ شراکت داری اختیار کرلی ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد پاکستان میں اپنے کاروبار میں روزگار کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لئے ایک جامع اور قابل تاعید بھرتیوں کے عمل کو تشکیل دینا ہے یونی لیور پاکستان کی جانب سے شروع کئے جانے والا یہ پروگرام ادارے کے کام کی جگہ پر شمولیت اختیار کرنے کے دیرینہ عزم کی پیروی کرتا ہے۔ ایک سرگرم Diversity & Inclusion team   کے ساتھ ادارے نے منصفانہ بھرتیوں اور اس کے مخصوص اہداف کے ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے ایکوسسٹم میں شمولیت کے کلچرکے حصول کے لئے کئی کامیاب اقدامات بھی کئے ہیں یونی لیور کے اس اقدام کا مقصدمعذور افراد اور ٹرانسجینڈرافراد کو کارپوریٹ کیریئر میں کامیابی کے لئے ٖضروری پیشہ ورانہ مہارتوں سے لیس کرنا ہے۔  اس مقصد کے تحت یونی لیور پاکستان ایک سالہ کنٹریکٹ ٹرینی پروگرام شروع کر رہا ہے، جس کا مقصد شرکاء کی مہارت میں  اضافہ اور انہیں اپنے ترجیحی پیشہ کو اختیار کرنے کے لئے تیار کرنا ہیعامر پراچہ، چیئرمین اور سی ای او، یونی لیور پاکستان نے تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ،  "ڈیورسیٹی اور شمولیت عالمی سطح پر سماجی اور اقتصادی تبدیلی کے لیے سب سے بڑے محرک ہیں اور ایک متوازن افرادی قوت کا ہونا ایک ضرورت ہونی چاہیے نہ کہ خواہش۔ ہم اپنے ادارے کی ویلیو چین میں روزگار کے مساوی مواقع فراہم کرناچاہتے ہیں اور ہماری یہ شراکت داری معاشرے کے تمام طبقات کے لئے ذریعہ معاش میں اضافہ کرنے کے لیے ایک اور سنگ میل ہے۔ "
۔ 

مزید :

کامرس -