تارو کی بی این پی ایل کی از سر نو وضاحت کیلئے شراکت داری

  تارو کی بی این پی ایل کی از سر نو وضاحت کیلئے شراکت داری

  

لاہور(پ ر)ایک تاریخی انڈسٹری کی پہلی سرکردہ بی این پی ایل پلیٹ فارم،تارو ٹیکنالوجیزنے پاکستان کے پہلے لائسنس یافتہ بی ٹو بی ڈیجیٹل قرض دہندہ معاون کے ساتھ ٹربو چارج تارو کی لانچنگ کیلئے شراکت داری کی ہے۔یہ شراکت داری پاکستا ن بھر میں تاجروں اور صارفین دونوں کیلئے فن ٹیکس کو ضم کرنے اور فنانسنگ دونوں کی سہولت فراہم کرے گیجیسا کہ بی این پی ایل مقامی اور عالمی سطح پر فروغ پارہی ہے،ایسے میں پاکستان نے بی این پی ایل کیلئے درکار لائسنسنگ کے حوالے سے پہلے ملک کی حیثیت سے ایک اہم نقطہ نظر اختیار کیا ہے،یہ پوزیشن پاکستان کو صارفین کے تحفظ کیلئے عالمی رہنما کے طور پر پیش کرتی ہے،جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ بی این پی ایل پلیئرز کو منصفانہ اور ذمہ دارانہ قرضوں کی پیشکش کی جاسکے۔یہ جان کر اس بات کی وضاحت ہوتی ہے کہ یہ شراکت داری اس قدر اہم کیوں ہے؟اس نے تارو کو پہلی بی این پی ایل کمپنی ہونے کا مقام دیا ہے جو پاکستانی صارفین کو محفوظ قرض دینے کے قابل ہیپاکستان میں بی ٹو بی سطح پر بھی قرض دینے میں تیزی نظر آرہی ہے،جس میں معاون گیگ اکانومی،ریٹیل اور ایگری کے عمودی شعبوں میں دستخط کرکے سب سے آگے ہے،معاون نے نتیجہ خیز شراکت داری کے ذریعے قدر کی تعمیرکی جس سے ملک میں مالی شمولیت میں اضافہ کرتے ہوئے انفرادی افراد اور چھوٹے کاروباروں کیلئے مالیاتی ترقی میں مدد ملتی ہے۔

،جیسا کہ معاون خود بی ٹو بی،بی این پی ایل پر توجہ مرکوز کرتا ہے،تارو کے ساتھ شراکت داری انہیں حتمی صارفین کیلئے مالی اعانت فراہم کرنے کی اجازت دے گی اور ساتھ ہی ساتھ تمام مرچنٹ سپلائی چینز کیلئے فنانسنگ کے مواقع کھولے گی،جنہیں روایتی طور پر قرض کی حصولی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید :

کامرس -