ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کی خصوصی پراپرٹی ایکسپو کا افتتاح

  ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کی خصوصی پراپرٹی ایکسپو کا افتتاح

  

کوئٹہ (پ ر)  ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کی خصوصی پراپرٹی ایکسپو 2022   کوئٹہ میں افتتاح۔ ایکسپو میں ٹرپل اے  ایسوسی ایٹس کے منصوبوں کوسرمایہ کاروں کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس موقع سے بھرپورفائدہ اٹھانے کیلئے ٹرپل اے  ایسوسی ایٹس تین روزہ ایکسپو کا انعقاد کر رہا ہے، جو 15 مئی 2022 تک جاری رہے گا۔  پراپرٹی ایکسپو 2022 سرینا ہوٹلکوئٹہ  میں دوپہر  ایک  بجے سے شام  سات بجے تک عوام کے لیے کھلا ہیاس تقریب میں بہت سے افراد اور پراپرٹی سرمایہ کاروں کی شرکت متوقع ہے۔   ایکسپو میں خریداروں کے لیے رئیل اسٹیٹ کے حقیقی مواقع پیش کئے جائیں گے ۔ خریداروں کو رہائشی اور تجارتی سرمایہ کاری کے آپشنز کے ساتھ ساتھ ماہرین کے مشورے اور فوری تجاویز بھی دی جائیں گی ۔ ایکسپو میں خریداروں اور سرمایہ کاروں کی مدد کے لیے  ایونٹ میں موقع پر سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند افراد کو خصوصی رعایت بھی دی جائے گی ایکسپو کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین ٹرپل اے  ایسوسی ایٹس، شیخ فواد بشیر نے کہا، ”قابل اعتماد رئیل اسٹیٹ ڈویلپر کے ساتھ درست وقت پر سرمایہ کاری کرنا خوشحالی کی راہیں ہموار کرنے کے مترادف  ہے۔ اس پراپرٹی ایکسپو 2022 کے ذریعے   ہم یہاں بلوچستان کے لوگوں سے منسلک ہونے اور ایک قابل اعتبار موقعفراہم کرنے کے لیے آئے ہیں تاکہ وہ صنعت کے بارے میں ماہرانہ بصیرت حاصل کر سکیں ایم ڈی  ٹرپل اے ایسوسی ایٹس لیفٹیننٹ کرنل شہزاد علی کیانی (ر) نے کہا،   ’’موجودہ وقت پراپرٹی خریدنے کے لیے سب سے موزوں ہے کیونکہ خاص طور پر عالمی بحران کے اثرات اور اجناس کی  قیمتوں میں متوقع اضافے سے پراپرٹی براہ راست متاثر ہوگی اور قیمتیں بڑھنے کی توقع ہے۔“2015 میں قائم ہونے والی نمایاں گروپ آف کمپنیز ٹرپل اے ایسوسی ایٹس  نے 12 میں سے 8 تعمیراتی منصوبوں کو 7 سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

۔ مارکیٹ میں مسابقتی برتری کے ساتھ ٹرپل اے ایسوسی ایٹس خدمات اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کر کے صارفین کی توقعات سے بڑھ کر کام کرتی ہے۔ ٹرپل اے اوکٹا(Octa)  ایک فلیگ شپ پروجیکٹ ہے جو حال ہی میں بحریہ ٹاؤن ڈسٹرکٹ حب میں شروع کیا گیا ہے جس میں متعدد پریمیم خصوصیات موجود ہیں۔ ریگل پراجیکٹ ڈیلکس سوٹ کی میزبانی بھی کرے گا جو دی پرل کانٹی نینٹل ہوٹلز کے زیر انتظام چلائے جائیں گے۔ ٹرپل اے ایسوسی ایٹس مختلف لگژری برانڈز اور مشہور ریستوراں کے ساتھ وعدوں کی فراہمی اور مزید شاندار مستقبل کی میراث رکھتا ہے کیونکہ وہ اعلی معیار کی مصنوعات کی بروقت فراہمی پر یقین رکھتے ہیں۔

۔“

مزید :

کامرس -