ماسٹرچنگان موٹرز لمیٹڈ نے پاکستان سے پہلی گاڑی بر آمد کردی

  ماسٹرچنگان موٹرز لمیٹڈ نے پاکستان سے پہلی گاڑی بر آمد کردی

  

کراچی(پر)ماسٹر چنگان موٹرز لمیٹڈ نئی آٹو انڈسٹری ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی(AIDEP 2021-26)کے تحت گاڑیوں کی بر آمد شروع کرنے والی پاکستان کی پہلی آٹو میکر کمپنی بن گئی ہے۔نئی آٹو پالیسی کے تحت،تمام او ای ایمز کو مقامی صنعت کی ترقی اور ملک کی بر آمدی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کیلئے گاڑیوں کی بر آمد شروع کرنے کی ضرورت تھینئی پالیسی کے تحت پہلی بر آمد کی جانے والی گاڑی اوشان X7 ہے،اوشانX7 ملک کی پہلی گاڑی بھی ہے جسے مارچ2022کے شروع میں عالمی آر ایچ ڈی پریمیئر کے ذریعے لانچ کیا گیا تھا۔چین سے باہر پاکستان واحد ملک ہے جس نے چنگان اوشانX7 کا جدید ترین ماڈل تیار کیا ہے،عالمی پریمیئر کو تمام آر ایچ ڈی مارکیٹوں میں ڈیجیٹل طور پر دیکھا گیا،جس کے نتیجہ میں مستقبل کی گاڑی کی عالمی بر آمدات کا آغاز ہوا،پہلا یونٹ اوشیانا کے علاقہ کی ایک مارکیٹ میں بر آمدکیا گیا،اس بات کا اعلان کراچی میں ماسٹر چنگان کے پلانٹ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا گیا،جہاں کمپنی کے سی ای او نے انتظامیہ کے ہمراہ گاڑی کو بندرگاہ بھیجنے کیلئے کنٹینر میں لوڈ ہوتے ہوئے دیکھااس موقع پر ماسٹر چنگان موٹرز لمیٹڈ کے سی ای او دانیال ملک نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ ”ہمیں پاکستا ن کی آٹو انڈسٹری کو ایک نئے دور میں لے جانے اور عالمی سطح پر اپنی شناخت بنانے پر انتہائی خوشی اور فخر ہے،اوشانX7 بہت سی گاڑیوں میں سے پہلی گاڑی ہے جو نئی آٹو انڈسٹری ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی(AIDEP 2021-26)کے تحت ہمارے مستقبل کو آگے بڑھانے کے ہمارے وژن کے تحت بر آمد کی گئیماسٹر چنگان نے صرف بین الاقوامی سطح کے معیار،ڈیزائن اور حفاظتی خصوصیات کی حامل گاڑیاں بنارہا ہے بلکہ پاکستان بھر سے دنیا بھر میں چنگان گاڑیوں کا آر ایچ ڈی ایکسپورٹ حب بننے کے اپنے عزم پر بھی قائم ہے۔

مزید :

کامرس -