نیول چیف کی سڈنی میں منعقد انڈو پیسفک سی پاور کانفرنس میں شرکت

نیول چیف کی سڈنی میں منعقد انڈو پیسفک سی پاور کانفرنس میں شرکت

  

اسلام آباد(آئی این پی)  چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی آسٹریلیا کے سرکاری دورے پر ہیں، دورے کے دوران نیول چیف نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں منعقد انڈو پیسفک سی پاور کانفرنس 2022 میں شرکت کی۔انڈو پیسیفک سی پاور کانفرنس کا مرکزی خیال"اکیسویں صدی میں انڈو پیسیفک میری ٹائم ڈومین کے مشترکہ مقاصد" تھا۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد میری ٹائم سیکٹر میں سمندری ماحولیاتی نظام اور بحری سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے باہمی اشتراک اور تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ انڈو پیسفک کانفرنس میں 40 سے زائد بین الاقوامی بحری افواج کے وفود اور 700 کے قریب دفاعی صنعتی کمپنیوں نے شرکت کی۔کانفرنس کے دوران نیول چیف نے آسٹریلیا، فرانس، جاپان، کویت اور اسپین کی بحریہ کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کیں۔چیف آف دی نیول سٹاف کا حالیہ دورہ، انڈوپیسیفک کانفرنس میں شریک بحری افواج کے ساتھ تعاون، علاقائی اور عالمی میری ٹائم سکیورٹی کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

نیول چیف

مزید :

صفحہ آخر -