ٹک ٹاک کی رمضان المبارک کی مہم کامیاب ثابت 

  ٹک ٹاک کی رمضان المبارک کی مہم کامیاب ثابت 

  

 لاہور(پ ر)مقبول مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم TikTok نے حال ہی میں پاکستان میں اپنی رمضان مہم کا اختتام 'StitchKindness#' کے عنوان سے کیا جس نے ماہ مقدس کی روح کو سمیٹ کر صارفین کے درمیان ایثار اور خوشیاں باٹننے کا پیغام دیا۔ رمضان اور عید کے حوالے سے پانچ ہیش ٹیگز کے ذریعے چلنے والی اس مہم نے اس پاک مہینے کے دوران تقریباً 2.5 بلین ویوس حاصل کیے۔متحرک اور شاندار مہم میں اداکارہ عروہ حسین، گلوکار بلال خان، اور مشہور TikTok  تخلیق کار رومیسا خان اور ایمن زمان شامل تھے۔ یہ قابل ستائش اشتہار ایک علامت کے طور پر اُبھڑا ہے جس کے ذریعے TikTok نے کمیونٹیز کی بہتری اور پاکستانیوں کو تفریح کے ذریعے جوڑنے کے اپنے وژن کو ظاہر کیا۔ہیش ٹیگ StitchKindness#، 1 بلین ناظرین تک پہنچا اور اپنی ویڈیوز میں بے لوث اور محنتی لوگوں کو نمایاں کیا جو روزہ رکھنے اور مشکل حالات میں اپنے فرائض کی پابندی کرتے ہوئے دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرتے ہیں۔ پاکستان بھر میں ڈیجیٹل تخلیق کاروں نے اس مہم کے لیے TikTok اشتہار کے ساتھ اپنے ویڈیوز کو جوڑ کر ایثار کا ایک سلسلہ بنایا جس نے رمضان کے دوران ان گمنام ہیروز کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی عزت افزائی کی۔

مزید :

کامرس -