انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک سری لنکا جیسے حالات کی طرف جا سکتا ہے: شیخ رشید 

انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک سری لنکا جیسے حالات کی طرف جا سکتا ہے: شیخ رشید 

  

راولپنڈی(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک سری لنکا کے حالات کی طرف جاسکتا ہے‘سٹاک ایکسچینج گر رہی ہے، ریزروکم ہورہے ہیں‘موجودہ صورتحال میں ملک ڈیفالٹ بھی ہوسکتا ہے‘ موجودہ مسائل کا حل عبوری حکومت کا قیام ہے‘چھٹی بار ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں، ان کا بیان فوج کے اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے آرمی چیف اپنی مدت پوری کریں گے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹویٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ سٹاک ایکسچینج گر رہی ہے، ریزروکم ہورہے ہیں جبکہ ڈالر  200 کا ہونے جارہا ہے شیخ رشید نے کہا کہ  موجودہ صورتحال میں ملک ڈیفالٹ بھی ہوسکتا ہے، موجودہ مسائل کا حل عبوری حکومت کا قیام ہے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں سابق وزیرداخلہ نے لکھا کہ ملکی مسائل کا واحد حل ہے الیکشن کرائے جائیں، انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک سری لنکا کے حالات کی طرف جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ پھر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا اور جھاڑو پھر جائے گا۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ آخر -