ہیٹ ویو، وزیراعلیٰ سندھ کا ہسپتالوں کو الرٹ، بنا تعطل بجلی فراہمی کا حکم 

ہیٹ ویو، وزیراعلیٰ سندھ کا ہسپتالوں کو الرٹ، بنا تعطل بجلی فراہمی کا حکم 

  

کراچی (آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ نے ہیٹ ویو کے پیش نظرہسپتالوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کو ضروری اقدامات اور عوام کیلئے پانی کی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ پانی کا زیادہ استعمال کریں اور ٹھنڈی چھاؤں تلے رہنے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کے الیکٹرک کو بھی بجلی بنا تعطل مہیا کرنے کی ہدایت دی ہے۔واضح رہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ہیٹ ویو کی وجہ سے پنجاب، اسلام آباد، کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 7تا9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

ہیٹ ویو

مزید :

صفحہ آخر -