کریم کا اپنے کیپٹنز کے لیے کمیشن کم کرنے کا اعلان
لاہور(پ۔ر) پاکستان میں رائیڈ ہیلنگ سروسز کا آغاز کرنے والے ادارے، کریم نے اپنے کیپٹنز سے کمیشن کی مد میں وصول کی جانے والی فیس میں بڑی حد تک کمی کا اعلان کرکے اسے انتہائی کم کردیا ہے۔ کریم اسلام آباد میں 15 مئی،2022 سےGO اور GO-MINI پر چلنے والی کار کی اقسام سے کوئی فیس وصول نہیں کرے گااور کیپٹنز کو تمام تر آمدن اپنے گھر لے جانے کی سہولت فراہم کرے گاملک میں جاری سخت معاشی حالات اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے کئے جانے والا یہ اقدام محنت اور لگن سے کام کرنے والے کیپٹنز کوریلیف فراہم کرنے کی ایک کوشش ہے۔ کریم کی جانب سے لئے جانے والا یہ اقدام اسے ملک میں سب سے زیادہ قابل اعتماد، بھروسہ مند اور قابل استطاعت رائیڈ ہیلنگ پلیٹ فارم بننے کی جانب ایک اور قدم ہیاس موقع پر کریم پاکستان کے کنٹری ہیڈ، فیروز جلیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ،"ہم کیپٹنز کے لیے کچھ بڑا کرنے پر یقین رکھتے ہیں، کیونکہ ہمارے کیپٹنز ہی لوگوں کی زندگیوں کو آسان اور بہتر بنانے کے ہماری مشن کی تکمیل کا اہم حصہ ہیں۔