نواز شریف بہت جلد عدالت سے سرخرو ہو جائیں گے،سمیرا کومل
لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف انشاء اللہ جلد عدالت سے سرخرو ہونگے۔نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی جرم میں وزارت عظمیٰ سے ہٹادیا گیا۔دنیا کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ کسی وزیراعظم کو اپنے ہی بیٹے سے تنخوہا نہ لینے پر قوم کی کدمت سے روک دیا جائے۔ثاقب نثار جیسے کردار ہمیشہ تاریخ میں بدنام ہوئے ہیں۔
۔نوازشریف جب بھی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہیں تو اچانک کوئی رخنہ ڈال دیتا ہے۔اور ملک بیس سال پیچھے چلا جاتا ہے۔عمران خان جن حالات میں ملک چھوڑ کر گئے ہیں وہ پوری قوم کے سامنے ہیں آج سازش کے ڈرامے کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔عمران خان کی نوٹنکی زیادہ دیر تک نہیں چلنے والی۔اب انکو اپنی چوریوں اور آئین شکنی کا حساب دینا ہوگا۔جیل جانے کا بہت شوق ہے تو انشاء اللہ یہ شوق بھی جلد پورا کردیا جائے گا۔