فوری الیکشن سے کم کسی مطالبے پر بات نہیں ہو گی،رانا تنویر

فوری الیکشن سے کم کسی مطالبے پر بات نہیں ہو گی،رانا تنویر

  

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما رانا محمد تنویر نے کہا ہے کہ فوری الیکشن پوری قوم کا مطالبہ ہے اس سے کم پر کوئی بات نہیں ہوگی اپنی قیادت کا فیصلہ کرنا قوم کا حق ہے۔وہ گز شتہ روز اپنی رہائش گاہ پر کراچی سے پی ٹی آئی ایم این اے فہیم خان اور پی پی 162 کے کارکنان کے اعزاز میں دئیے سے ظہرانے کے موقع پر کارکنا ن سے گفتگوکررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین عمران خان کے کارکنوں کے حوصلے بہت بلند ہیں ان کے حوصلے پست ہونے والے نہیں ہیں۔

 وہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنے قائد کے ساتھ کھڑے ہیں، جس طرح پوری قوم چیئرمین عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ایک آواز پر گھروں سے نکل آئی ہے اس سے یہ بات  ثابت ہو گئی ہے کہ قوم کو عمران خان کے علاوہ کوئی اور وزیراعظم قبول نہیں ہے اور امریکہ کے مسلط کر دہ اس ٹولے کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی اور نہ ہی ان کی امپورٹڈ حکومت کو چلنے دی گی۔اس کے لئے اسلام آباد جام ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -