عمران خان 47ارب ڈالر کا بوجھ چھوڑ کر گئے،حنا پرویزبٹ

عمران خان 47ارب ڈالر کا بوجھ چھوڑ کر گئے،حنا پرویزبٹ

  

لاہورر(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن)کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان قومی خزانے پر 47ارب ڈالرز کا بوجھ چھوڑ کرگئے۔اربوں ڈالرز کے قرضے لینے کے باوجود بھی نئے پاکستان کی ایک اینٹ نہیں لگائی گئی۔بے شرم ٹولہ آج ڈھٹائی سے قوم کو معیشت پر لیکچر دے رہا ہے۔شرم و حیاء سے عاری لوگ معیشت کی تباہی پر جشن منارہے ہیں،عمران خان کے ساڑھے تین سال ملک کو بیس سال پیچھے لے گئے ہیں۔عالمی مالیاتی ادارے آج پاکستان پر اعتماد کرنے کو تار نہیں۔خود کو عالمی لیڈر کہلوانے والا ملک کو عالمی سطح پر تنہا کرکے گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا ملکی ملکیتی اداروں کو فروخت کرنے جارہے تھے۔اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے قوم کی جلد اس کرپٹ ٹولے سے جان چھٹ گئی ہے۔ان کا مشن تو ملک کو پاکستان کو افغانستان اور لیبیا بنانا تھا۔اس میں انہوں نے کوئی کثر بھی نہیں چھوڑی تھی۔عمران خان آجکل ٹی وی چینلز پر قوم کو اپنی کارکردگی بتانے کی بجائے بیشرموں کی طرح سازشی ڈرامے کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔

۔دوٹکے کا آدمی خود کو دنیا کی سپر پاور کے ساتھ موازنہ کرکے اپنے آپ کو مشہور کرنا چاہتا ہے کہ مجھے امریکہ نے سازش کرکے نکالا ہے۔تم کیا ایٹم بم بنارہے تھے جو امریکہ نے تمہارے خلاف سازش کی؟عمران خان عالمی قوتوں کا ایجنٹ تھا جن کے کہنے پر ملک کو بحرانوں میں چھوڑ کر بھاگا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -